حدیث نمبر: 3455
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : وِتْرُ اللَّيْلِ كَوِتْرِ النَّهَارِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ ثَلَاثٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رات کے وتر ، دن کے وتر کی مانند ہیں کہ مغرب کی نماز میں تین رکعات ہوتی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3455
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح