مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ . باب: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
حدیث نمبر: 343
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ " . ¤ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اُس شخص کا ایمان نہیں ، جس کی امانت نہ ہو ، اور اس شخص کا دین نہیں ، جس کا عہد نہ ہو “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے حصین بن مذعور نے قریش تمیمی میں سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔