مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ . باب: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
حدیث نمبر: 342
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ : " لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ " . وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اُس شخص کا ایمان نہیں ، جس کی امانت نہ ہو ، اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، تم لوگ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گے ، جب تک تم مؤمن نہیں ہوتے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے انہی صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت نقل کی ہے ( جس کے الفاظ یہ ہیں : ) ” اُس کا دین نہیں ، جس کی امانت نہ ہو “ ۔ اس کی سند میں ، ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمان ہے ، اور وہ اکثر حضرات کے نزدیک ضعیف ہے ۔