مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ . باب: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
حدیث نمبر: 341
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَالَ : " لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں خطبہ دیتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے : ” اس شخص کا ایمان نہیں ، جس کی امانت نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں ، جس کا عہد نہ ہو ( یعنی جو امین نہ ہو ، اور جو عہد کی پاسداری نہ کرتا ہو ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ ، امام بزار نے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے ، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔