مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى . باب: چاشت کی نماز
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا فَأَعْظَمُوا الْغَنِيمَةَ وَأَسْرَعُوا الْكَرَّةَ فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَأَيْنَا بَعْثًا قَطُّ أَسْرَعَ كَرَّةً وَلَا أَعْظَمَ غَنِيمَةً مِنْ هَذَا الْبَعْثِ ! فَقَالَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَسْرَعَ كَرَّةً مِنْهُ وَأَعْظَمَ غَنِيمَةً ؟ رَجُلٌ تَوَضَّأَ ( فِي بَيْتِهِ ) فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ الْغَدَاةَ ثُمَّ عَقَّبَ بِصَلَاةِ الضَّحْوَةِ فَقَدْ أَسْرَعَ وَأَعْظَمَ الْغَنِيمَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی ، انہیں بہت سارا مال غنیمت حاصل ہوا ، اور وہ جلدی واپس بھی آ گئے ، تو ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم نے ایسی کوئی مہم نہیں دیکھی ، جو اتنی جلدی واپس آ گئی ہو ، جسے ان لوگوں سے زیادہ غنیمت حاصل ہوئی ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں اس سے زیادہ جلدی واپسی والی ، اور اس سے زیادہ غنیمت والی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ شخص جو اپنے گھر میں وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے ، پھر وہ مسجد کی طرف جائے اور اس میں صبح کی نماز ادا کرے ’ پھر اُس کے بعد چاشت کی نماز ادا کرے ، تو وہ جلدی واپس آ جاتا ہے ، اور زیادہ غنیمت حاصل کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔