مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَبَعْدَهَا . باب: مغرب کی نماز سے پہلے ، اور اس کے بعد نماز ادا کرنا
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ( حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ) قَالَ : رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ ( فَقُلْتُ : يَا أَبَتِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ ؟ فَقَالَ ) : رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ وَقَالَ : " مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ ، قُلْتُ : وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد بن عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں : ( راوی کہتے ہیں : ) میرے والد نے ، میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ، میں نے دریافت کیا : اے ابا جان ! یہ کون سی نماز ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے اپنے محبوب ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتا ہے ، اس کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانند ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : صالح بن قطن بخاری اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔