مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَبَعْدَهَا . باب: مغرب کی نماز سے پہلے ، اور اس کے بعد نماز ادا کرنا
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِنَا فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ فَلَمَّا سَلَّمَ مِنْهَا قَالَ : " ارْكَعُوا هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي بُيُوتِكُمْ لِلسُّبْحَةِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : قُلْتُ لِأَبِي : إِنَّ رَجُلًا قَالَ : مَنْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْمَسْجِدٍ لَمْ يُجْزِئْهُ إِلَّا أَنْ يُصَلِّيَهُمَا فِي بَيْتِهِ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هَذِهِ مِنْ صَلَوَاتِ الْبُيُوتِ " قَالَ : مَنْ قَالَ هَذَا ؟ قُلْتُ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : مَا أَحْسَنَ مَا قَالَ ، أَوْ قَالَ : مَا أَحْسَنَ مَا نَقَلَ أَوْ مَا انْتَزَعَ . ¤سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ ، جن کا تعلق بنو عبداشہل سے ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ہماری مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی ، جب آپ نے نماز کے بعد سلام پھیرا ، تو ارشاد فرمایا : تم لوگ یہ دو رکعات ، اپنے گھر میں ادا کر لینا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد کے نوافل ( یعنی سنتوں ) کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔ عبداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد ( امام أحمد بن حنبل ) سے کہا: ایک شخص نے یہ بات بیان کی ہے : جو شخص مغرب کے بعد مسجد میں دو رکعات ادا کرتا ہے ، اس کی نماز درست نہیں ہوتی ، وہ اپنے گھر میں ہی ان دونوں کو ادا کرے گا ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ گھر کی نمازوں میں سے ہے ، امام أحمد نے دریافت کیا : یہ بات کس نے کہی ہے ؟ میں نے جواب دیا : محمد بن عبدالرحمن نے ، انہوں نے فرمایا : انہوں نے کتنی اچھی بات کہی ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) انہوں نے جو نقل کیا ہے ، وہ کتنا اچھا ہے ، اور جو مسئلہ اخذ کیا ہے وہ کتنا اچھا ہے ۔