حدیث نمبر: 3372
عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا بِمَكَّةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ وَثَّقَهُ أَيْضًا وَقَالَ : يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک حلقے کو پکڑا ، اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عصر کی نماز کے بعد ، سورج غروب ہونے تک ، اور فجر کی نماز کے بعد ، سورج طلوع ہونے تک ، کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی البتہ مکہ کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل مخزومی ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے ، امام أحمد کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3372
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف