حدیث نمبر: 3334
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَدْرَكْتُ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَهُوَ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ : " حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں آیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کے درمیان موجود تھے ، جن میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پایا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرما رہے تھے : ” جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کر لے گا ، اُسے آگ نہیں چھوئے گی“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ، یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ ، ان الفاظ کے ساتھ منقول ہے : ” اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا “ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3334
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف