مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعَصْرِ . باب: عصر سے پہلے نماز ادا کرنا
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَرَّمَ اللَّهُ بَدَنَهُ عَلَى النَّارِ " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي وَتَدَعُ ! قَالَ : " لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ مِهْرَانَ وَغَيْرُهُ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ . ¤سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو جنم پر حرام قرار دے دیتا ہے ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ یہ رکعات ادا کرتے بھی ہیں اور انہیں ترک بھی کر دیتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تم لوگوں میں سے ، کسی ایک کی مانند نہیں ہوں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن مہران ہے ، اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔