مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ . باب: فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ " وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ، وَقَالَ : " هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَقَالَ : عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : «قل هو الله احد» ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ، اور ” «قل يا ايهاالكافرون» “ ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے “ ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں سورتیں فجر کی دو رکعات ( سنتوں میں ) پڑھا کرتے تھے ، اور یہ ارشاد فرماتے تھے : ان دو رکعات میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے “ ۔
میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے ، فجر کی دو رکعات میں دونوں سورتوں کی تلاوت کرنے سے متعلق روایت نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : یہ ابومحمد کے حوالے سے ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے ، جب کہ امام طبرانی فرماتے ہیں : یہ مجاہد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔