مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ . باب: بادل اور بارش کی علامت
حدیث نمبر: 3298
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : رَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَابَةً فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نَرْجُوا أَنْ تُمْطِرَنَا هَذِهِ السَّحَابَةُ فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ أُمِرَتْ أَنْ تُمْطِرَ بَلَيْلٍ " ، - يَعْنِي وَادِيًا يُقَالُ لَهُ : بِلَيْلٍ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سبرہ بن معبد بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بادل دیکھا ، تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمیں یہ امید ہے کہ اس بادل کے ذریعے ہم پر بارش نازل ہو گی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ یہ ” بلیل “ ( نامی راوی ) میں بارش نازل کرے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایک وادی تھی ، جس کا نام ” بلیل“ تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔