حدیث نمبر: 321
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعِيَّ مِنَ الْإِيمَانِ ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ النَّارِ . وَالْفُحْشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ النَّارِ ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ الْجَنَّةِ " . فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ لِأَبِي أُمَامَةَ : إِنَّا لَنَقُولُ فِي الشِّعْرِ : إِنَّ الْعِيَّ مِنَ الْحُمْقِ . قَالَ : إِنِّي أَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَجِيئُنِي بِشِعْرِكَ الْمُنْتِنِ ؟ ! . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک حیا اور عی ( یعنی بات کرتے ہوئے جھجک کا شکار ہونا ) ایمان کا حصہ ہیں ، اور یہ دونوں جنت کے قریب کر دیتے ہیں ، اور جہنم سے دور کر دیتے ہیں ، جبکہ فحش کلامی اور بے حیائی ، شیطان کی طرف سے ہیں ، یہ دونوں جہنم کے قریب کر دیتے ہیں ، اور جنت سے دور کر دیتے ہیں “ ایک دیہاتی شخص نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم تو شاعری میں یہ کہتے ہیں : عی ، حماقت کا حصہ ہے ، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں یہ بیان کر رہا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ، اور تم ( اُس کے مقابلے میں ) میرے سامنے اپنا بدبودار شعر پیش کر رہے ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 321
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7481»