مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ 3172 عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ : وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کا جمعہ رہ جائے
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : سَمِعْتُ عَمِّي يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ - ، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ - ، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ وَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ - طَبَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى قَلْبِهِ ، فَجُعِلَ قَلْبَ مُنَافِقٍ " رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ وَالرَّاوِي لَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ شُعْبَةُ وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِيهِ ، فَرَوَاهُ عَنْهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمِّهِ ، وَرَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى كَمَا سَيَأْتِي ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌمحمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے چچا کو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، یہ حدیث روایت کرتے ہوئے سنا ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جمعہ کے دن ( جمعہ کی نماز کے لئے ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا جواب نہ دے ( یعنی جمعہ میں شریک نہ ہو ) پھر وہ ( اگلے جمعہ ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا جواب نہ دے ، پھر وہ ( اگلے جمعہ میں ) اذان سنے اور نہ آئے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جواب نہ دے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ، اور اس کے دل کو منافق کا دل بنا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، محمد بن عبدالرحمن نامی راوی ، محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ ہیں ، اور محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے والے راوی شعبہ ہیں ، ابواسحاق فزاری نے اسے شعبہ کے حوالے سے محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا ابن ابواوفی سے نقل کیا ہے ، جس طرح یہ حدیث آگے آ رہی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔