مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّبْكِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ . باب: جمعہ کے لئے جلدی جانا
حدیث نمبر: 3086
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَبْعَثُ الْمَلَائِكَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ يَكْتُبُونَ الْقَوْمَ الْأَوَّلَ وَالثَّانِي وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ وَالْخَامِسَ وَالسَّادِسَ ، فَإِذَا بَلَغُوا السَّابِعَةَ كَانُوا بِمَنْزِلَةٍ مِنْ قُرْبِ الْعَصَافِيرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ بَشِيرِ بْنِ [ عَوْنٍ ] الْقُرَشِيِّ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ : رَوَى نَحْوَ مِائَةِ حَدِيثٍ ، كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن فرشتوں کو مساجد کے دروازوں پر بھیجتا ہے ، جو لوگوں میں پہلے دوسرے نمبر پر تیسرے نمبر پر چوتھے نمبر پر پانچویں نمبر پر اور چھٹے نمبر پر آنے والے لوگوں کے نام نوٹ کرتے ہیں جب وہ ساتویں نمبر پر پہنچتے ہیں تو وہ چڑیوں کے ایک ساتھ چلنے کی مانند ہو جاتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بشیر بن عون قرشی کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ ابن حبان کہتے ہیں : اس نے تقریبا ایک سو احادیث روایت کی ہیں ، اور وہ ایجاد کی ہوئی ہیں ۔