مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ عِدَّةِ مَنْ يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ . باب: جمعہ میں شریک ہونے والوں کی تعداد
حدیث نمبر: 3078
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا رَاحَ مِنَّا سَبْعُونَ رَجُلًا إِلَى الْجُمُعَةِ كَانُوا كَسَبْعِينَ مُوسَى الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَبِّهِمْ أَوْ أَفْضَلَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ قَالَ الْأَزْدِيُّ : كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب ہم میں سے ستر افراد جمعہ کے لئے جائیں تو وہ سیدنا موسیٰ کے ستر افراد کی مانند ہوں گے جو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وفد کے طور پر گئے تھے یا اُن سے زیادہ فضیلت رکھتے ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے ازدی کہتے ہیں : یہ حدیث ایجاد کرتا تھا ۔