حدیث نمبر: 3043
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَاجَبٌ هُوَ ؟ قَالَ : لَا وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ بَدْءِ الْغُسْلِ : كَانَ النَّاسُ مُحْتَاجِينَ وَكَانُوا يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَكَانُوا يَسْقُونَ النَّخْلَ عَلَى ظُهُورِهِمْ، وَكَانَ مَسْجِدُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَيِّقًا مُتَقَارِبَ السَّقْفِ فَرَاحَ النَّاسُ فِي الصُّوفِ فَعَرِقُوا، وَكَانَ مِنْبَرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَصِيرًا إِنَّمَا هُوَ ثَلَاثُ دَرَجَاتٍ فَعَرِقَ النَّاسُ فِي الصُّوفِ فَثَارَتْ أَرْوَاحُهُمْ - أَرْوَاحُ الصُّوفِ - فَتَأَذَّى بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ حَتَّى بَلَغَتْ أَرْوَاحُهُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا جِئْتُمُ الْجُمُعَةَ فَاغْتَسِلُوا وَلِيَمَسَّ أَحَدُكُمْ مِنْ أَطْيَبِ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک شخص نے ان سے جمعہ کے دن غسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا : کہ کیا یہ واجب ہے انہوں نے فرمایا : جی نہیں البتہ غسل کے ( حکم ) کا آغاز کیسے ہوا ؟ میں تمہیں اس بارے میں بتا دیتا ہوں پہلے لوگ غریب ہوتے تھے وہ اونی لباس پہنتے تھے ، اور اپنی پشت پر لا کر کھجوروں کو پانی دیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چھوٹی تھی اس کی چھت نیچی تھی لوگ اونی لباس پہن کر آ گئے انہیں پسینہ آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر بھی چھوٹا تھا اس کے تین درجے تھے لوگوں کو اونی لباس میں پسینہ آیا تو ان کی بو پھیل گئی انہیں ایک دوسرے کی وجہ سے اذیت ہوئی یہاں تک کہ ان کی بو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی پہنچ گئی آپ اس وقت منبر پر تشریف فرما تھے آپ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! جب تم جمعہ کے لئے آؤ تو غسل کر لیا کرو اور اگر کسی شخص کے پاس موجود ہو تو وہ سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرے “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3043
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح