حدیث نمبر: 3042
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ فَأَحْسَنَ الطَّهُورَ ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ وَلَمْ يَلْغُ وَلَمْ يَجْهَلْ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ ، وَفِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُؤْمِنٌ يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ، وَالْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَ بَيْنَهُنَّ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ : " وَرَكَعَ شَيْئًا إِنْ بَدَا لَهُ كُفِّرَ عَنْهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ " وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ؑ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر وہ جمعہ کے لئے آئے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرے یہاں تک کہ امام ( نماز ادا کر کے ) فارغ ہو جائے تو یہ چیز اس شخص کے اس جمعہ اور اس کے بعد والے جمعہ کے ( درمیان کے ) گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ، اور جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہے ، جس میں مؤمن بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے ، اور فرض نمازیں درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہوتی ہیں“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔

یہ روایت امام أحمد امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اگر اسے مناسب لگے ، تو وہ کچھ نوافل ادا کر لے ، تو یہ چیز اس کے اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے ، اور مزید تین دن کے ( گناہوں کا کفارہ بنتی ہے ) “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3042
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف