عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حُرُمَاتٌ ثَلَاثٌ ، مَنْ حَفِظَهُنَّ حَفِظَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَ دِينِهِ وَدُنْيَاهُ ، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْهُنَّ لَمْ يَحْفَظِ اللَّهُ لَهُ شَيْئًا : حُرْمَةُ الْإِسْلَامِ ، وَحُرْمَتِي ، وَحُرْمَةُ رَحِمِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حرمتیں تین ہیں ، جو شخص اُن کی حفاظت کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اُس شخص کے دین اور دنیا کی حفاظت کرتا ہے ، اور جو شخص اُن کی حفاظت نہیں کرتا ، اللہ تعالیٰ بھی اُس کی کسی چیز کی حفاظت نہیں کرتا ، اسلام کی حرمت ، میری حرمت اور میرے رشتہ داروں کی حرمت “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حماد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں نے کسی کو اُس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔