مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ . باب: جانور پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2986
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي التَّطَوُّعِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے خواہ اس کا رخ جس بھی طرف ہو آپ اشارے کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے ، اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن عمر سے منقول حدیث ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ، جو کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے امام أحمد اور امام بزار نے نقل کیا ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔