مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ . باب: جانور پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2985
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى بَعِيرٍ نَحْوَ الشَّامِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقَدٍ الْحَرَّانِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : تَرَكُوهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹ پر سوار ہو کر شام کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن واقد حرانی ہے ، جسے امام أحمد اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لوگوں نے اسے ترک کر دیا تھا ایک جماعت نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔