مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ . باب: خیر خواہی کا بیان
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَجَعْتُ ، فَدَعَانِي فَقَالَ : " لَا أَقْبَلُ مِنْكَ حَتَّى تُبَايِعَ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ " فَبَايَعْتُهُ . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ، جب میں واپس مڑ گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور ارشاد فرمایا : میں ( اس بیعت کو ) تمہاری طرف سے ، اُس وقت تک قبول نہیں کروں گا ، جب تک تم ہر مسلمان کے لیے خیرخواہی کی بیعت نہیں کرتے ، راوی بیان کرتے ہیں : تو میں نے اس بات پر بھی آپ کی بیعت کر لی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے ( یعنی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ ) کے حوالے سے ” صحیح “ میں حدیث منقول ہے ، جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔