مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2936
وَعَنْ مُورِقٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ : رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ مَنْ خَالَفَ السُّنَّةَ كَفَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
مورق بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے سفر کی نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : یہ دو دو رکعات ہیں جو شخص سنت کے خلاف کرے گا وہ کفر کا مرتکب ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔