مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2935
وَعَنْ أَبِي الْكَنُودِ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ السَّفَرِ فَقَالَ : رَكْعَتَانِ نَزَلَتَا مِنَ السَّمَاءِ إِنْ شِئْتُمْ فَرُدُّوهُمَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
ابوکنود بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے سفر کی نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے ارشاد فرمایا : دو رکعات ہیں جو آسمان سے نازل ہوئی ہیں ( یعنی ان کا حکم آسمان سے نازل ہوا ہے ) اگر تم چاہو انہیں واپس کر دو
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔