مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2932
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ : فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ بِمَكَّةَ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ رَوَاهُمَا أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت میں یہ منقول ہے وہ بیان کرتی ہیں : مکہ میں نماز دو دو رکعات کی شکل میں فرض قرار دی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہر دو رکعات کے ساتھ دو رکعات زائد ہو گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے : یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں ۔