مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ . باب: سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2931
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا لِأَنَّهَا وِتْرٌ قَالَتْ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ صَلَّى الصَّلَاةَ الْأُولَى إِلَّا الْمَغْرِبَ وَإِذَا أَقَامَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، إِلَّا الْمَغْرِبَ لِأَنَّهَا وِتْرٌ ، وَالصُّبْحَ لِأَنَّهَا يُطَوِّلُ فِيهَا الْقِرَاءَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نماز دو دو فرض کی گئی تھی صرف مغرب کی نماز میں تین رکعت تھیں کیونکہ یہ طاق ہوتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو پہلے والی نماز ( یعنی دو رکعات فرض ) ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے ، اور جب آپ مقیم ہوتے تھے تو آپ دو رکعات کے ساتھ مزید دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ طاق ہوتی ہے ، اور صبح کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس میں آپ طویل قرأت کرتے تھے ۔