حدیث نمبر: 2927
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَقَالَ : " مَنْ سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَإِذَا سَهَا بَعْدَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو گیا تو آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کیے آپ نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو جائے تو وہ سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کر لے اور جب کسی کو نماز مکمل ہونے کے بعد سہو ہو تو وہ سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2927
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف