حدیث نمبر: 2921
وَعَنِ ابْنِ مَسْعَدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ : أَقُصِرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ ؟ " قَالُوا : صَدَقَ ، فَأَتَمَّ بِهِمُ الرَّكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتِي السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ مَا سَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : ابْنُ مَسْعَدَةَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُحَمَّدِ ابْنِ بَرَّةَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابن مسعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا شاید عصر کی نماز میں دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا تو سیدنا ذوالیدین نے عرض کی : کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : ذوالیدین کیا کہہ رہا ہے لوگوں نے کہا: یہ ٹھیک کہہ رہا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعات مزید پڑھا کر نماز مکمل کروائی اور پھر جب آپ بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابن مسعدہ کا نام عبداللہ ہے ، اور اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد ابراہیم بن محمد بن برہ کا معاملہ مختلف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2921
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔