حدیث نمبر: 2910
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحْنَا لَهُ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا قَالَ : فَمَضَى فِي قِيَامِهِ حَتَّى فَرَغَ قَالَ : أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنْ أَجْلِسَ إِنَّمَا صَنَعْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ . ¤ قَالَ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ : لَمْ نَسْمَعْ أَحَدًا يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرَ أَبِي مُعَاوِيَةَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دو رکعات کے بعد کھڑے ہو گئے ہم نے ان کے لئے سبحان اللہ بھی کہا: لیکن وہ کھڑے رہے انہوں نے اپنے قیام کو جاری رکھا یہاں تک کہ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا : کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ مجھے بیٹھ جانا چاہیے تھا میں نے اسی طرح کیا ہے ، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے ابوعثمان بن عمرو بن محمد ناقد بیان کرتے ہیں : ابومعاویہ کے علاوہ ہم نے کسی کو اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کرتے ہوئے نہیں سنا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2910
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح