مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ مِنَ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ عُقَيْبَ الصَّلَاةِ . باب: نماز کے فوراً بعد کیا ذکر کیا جائے اور دعا مانگی ؟
عَنْ أَبِي هَارُونَ قَالَ : قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ : هَلْ حَفِظْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ كَانَ يَقُولُ : " سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصْفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا الْبَابَ هُنَا لِيَتَنَبَّهَ بِهِ عَلَى مَا يَأْتِي فِي الْأَذْكَارِ وَالْأَدْعِيَةِ مِمَّا يُقَالُ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَغَيْرِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤ابوہارون بیان کرتے ہیں : ہم نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی بات یاد ہے ، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد پڑھتے ہوں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : ” تمہارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے ، جو غلبے والا پروردگار ہے ہر اس چیز سے پاک ہے ، جو وہ لوگ ( اس کی ) صفت بیان کرتے ہیں ، اور رسولوں پر سلام ہو اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے یہ باب یہاں اس لئے ذکر کر دیا ہے تاکہ اس چیز پر تنبیہ ہو جائے جو آگے چل کے اذکار اور دعائیں آئیں گے جو نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں یا اس کے علاوہ پڑھے جاتے ہیں اگر اللہ نے چاہا ( تو یہ آگے آئیں گے ) ۔