حدیث نمبر: 2887
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَلِلرَّجُلِ حَاجَةٌ فَلَا يَنْتَظِرُهُ إِذَا سَلَّمَ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ بِوَجْهِهِ وَإِنَّ فَصْلَ الصَّلَاةِ التَّسْلِيمُ . ¤ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ يَقُومَ أَوْ يَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَهُمْ بِوَجْهِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب امام سلام پھیر دے اور آدمی کوئی کام ہو ، تو وہ امام کا یہ انتظار نہ کرے کہ وہ سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کی طرف رُخ کرے کیونکہ سلام پھیر کر نماز ختم ہو جاتی ہے ۔ سیدنا عبداللہ کا یہ معمول تھا جب وہ سلام پھیرتے تھے تو فورا اٹھ جاتے تھے یا اپنی جگہ تبدیل کر دیتے تھے یا لوگوں کی طرف رخ کر لیتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2887
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔