مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الِانْصِرَافِ مِنَ الصَّلَاةِ . باب: نماز ختم کرنا
وَعَنْ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ وَابْنُ عُمَرَ مُسْتَقْبِلُهُ مَسْنِدَ ظَهْرِهِ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَلَمَّا انْصَرَفَ وَاسْعٌ انْصَرَفَ عَنْ يَسَارِهِ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِكَ ؟ قَالَ : لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُكَ فَانْصَرَفْتُ إِلَيْكَ قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ : إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ فَانْصَرِفْ عَنْ يَمِينِكَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ فَانْصَرِفْ إِنْ شِئْتَ عَنْ يَمِينِكَ وَإِنْ شِئْتَ عَنْ يَسَارِكَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤واسع بن حبان بیان کرتے ہیں : وہ مسجد میں کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے ۔ سیدنا عبداللہ بن عمران کے سامنے موجود تھے انہوں نے مسجد کی قبلہ کی سمت والی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا لی ہوئی تھی جب واسع نے نماز ختم کی تو وہ بائیں طرف سے اٹھ کر سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس گئے اور ان کے پاس جا کر بیٹھ گئے تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے ان سے دریافت کیا : کہ تم دائیں طرف سے کیوں نہیں اُٹھے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس لئے کیونکہ میں نے آپ کو دیکھ لیا تھا اس لئے میں اٹھ کر آپ کی طرف آ گیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ہے کچھ لوگ یہ کہتے ہیں : جب تم نماز ادا کرو اور پھر اٹھنے لگو تو دائیں طرف سے اٹھو سیدنا عبداللہ بن عمر نے فرمایا : جب تم نماز ادا کرو اور اٹھنے لگو تو تم اگر دائیں طرف سے چاہو تو دائیں طرف سے اٹھ جاؤ اگر بائیں طرف سے چاہو تو اس طرف سے اٹھ جاؤ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔