مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الِانْصِرَافِ مِنَ الصَّلَاةِ . باب: نماز ختم کرنا
حدیث نمبر: 2875
وَعَنْ أَعْرَابِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ تَسْلِيمَتَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
ایک دیہاتی نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں طرف اور بائیں طرف ( دونوں طرف ) سلام پھیرا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔