مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا . باب: نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 2800
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَجَدَ يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ ، ثُمَّ إِذَا سَلَّمَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ ، ثُمَّ يُسَلِّمُ عَنْ يَسَارِهِ وَيُقْبِلُ بِوَجْهِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ عَنْ يَسَارِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تھے تو آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دے جاتی تھی پھر جب آپ سلام پھیرتے تھے تو اپنا چہرہ دائیں طرف پھیر لیتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی تھی پھر آپ بائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو اپنا چہرہ اس طرف کر لیتے تھے یہاں تک کہ بائیں طرف سے آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔