حدیث نمبر: 2727
عَنْ هَانِئِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الصَّدَفِيِّ قَالَ : حَجَجْتُ زَمَانَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَجَلَسْتُ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجُلٌ يُحَدِّثُهُمْ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى فِي هَذَا الْعَمُودِ فَعَجَّلَ قَبْلَ أَنْ يُتِمَّ صَلَاتَهُ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ هَذَا لَوْ مَاتَ لَمَاتَ وَلَيْسَ مِنَ الدِّينِ عَلَى شَيْءٍ ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُخَفِّفُ صَلَاتَهُ وَيُتِمُّهَا " قَالَ : فَسَأَلْتُ عَنِ الرَّجُلِ مَنْ هُوَ ؟ فَقِيلَ لِي : عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عُثْمَانَ وَلَمْ يُعْرَفْ . ¤
محمد محی الدین

ہانی بن معاویہ صدفی بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ، میں حج کے لئے آیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں بیٹھ گیا وہاں ایک صاحب لوگوں کو حدیث بیان کر رہے تھے انہوں نے بتایا ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران ایک شخص آیا اور اس ستون کے پاس نماز ادا کرنے لگا اس نے نماز مکمل طور پر ادا نہیں کی بلکہ جلدی سے ادا کر لی پھر وہ چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر یہ شخص ( اسی حالت میں ) مر گیا تو وہ یوں مرے گا کہ اس کا دین کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا آدمی کو نماز مختصر ادا کرنی چاہیے لیکن اسے مکمل کرنا چاہیے راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : یہ صاحب کون ہیں ؟ ( جو یہ حدیث بیان کر رہے ہیں ) تو مجھے بتایا گیا یہ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی براء بن عثمان ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2727
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عثمان بن حنيف حديث 16926»