حدیث نمبر: 2705
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : آخِرُ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبُ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ) وَفِي الثَّانِيَةِ ( قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : آخری نماز جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( جماعت کے ساتھ ) ادا کی تھی وہ مغرب کی نماز تھی آپ نے اس میں پہلی رکعت میں سورت الاعلی کی تلاوت کی تھی اور دوسری رکعت میں سورت کافروں کی تلاوت کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے ، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ، جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے بھی اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2705
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف