مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 2704
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ ( وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ ) . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَضَعَّفَهُ بَقِيَّةُ الْأَئِمَّةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن یزید بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورت والتین کی تلاوت کی تھی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے ، اسے شعبہ اور سفیان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، جب کہ بقیہ ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔