مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 2677
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ : ( فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ .
محمد محی الدین
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ رکن کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے یہ ( قرآن مجید کے اس حکم کے نازل ہونے ) سے پہلے کی بات ہے کہ جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کھلم کھلا بیان کریں ، اور ( اس وقت ) مشرکین یہ سن رہے تھے ” تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔