حدیث نمبر: 2668
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَالَ : ( غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ) قَالَ : رَبِّ اغْفِرْ لِي آمِينَ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ : رَبِّ اغْفِرْ لِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو كُرَيْبٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنِ عَدِيٍّ : لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جب آپ نے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضالین پڑھا تو یہ کہا: اے میرے پروردگار ! تو میری مغفرت کر دے آمین ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” اے میرے پروردگار ! تو میری مغفرت کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطادی ہے ، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ابوکریب نے اس کی تعریف کی ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2668
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف