مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْزِلَةِ الْمُؤْمِنِ عِنْدَ رَبِّهِ . باب: مؤمن کی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ، قدر و منزلت کا بیان
حدیث نمبر: 266
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ شَيْءٍ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ بَنِي آدَمَ " قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَا الْمَلَائِكَةُ ؟ قَالَ : " وَلَا الْمَلَائِكَةُ ، إِنَّ الْمَلَائِكَةَ مَجْبُورُونَ ، بِمَنْزِلَةِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” قیامت کے دن ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اولاد آدم سے زیادہ معزز اور کوئی چیز نہیں ہو گی ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! فرشتے بھی نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فرشتے بھی نہیں ، کیونکہ فرشتے پابند ہیں ، وہ سورج اور چاند کی طرح ( حکم کے پابند ) ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے اور وہ ضعیف ہے ۔