حدیث نمبر: 2629
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ قَالَ : سَأَلْتُ مَطَرًا الْوَرَّاقَ فَقُلْتُ : أَتَقْرَأُ بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَتَتَعَوَّذُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَفِي كُلِّ سُورَةٍ تَفْتَتِحُهَا ؟ فَقَالَ : أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هُمَا السَّكْتَتَانِ يَفْعَلُ فِي نَفْسِهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَيْحَانُ أَبُو غَسَّانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ابراہیم صائغ بیان کرتے ہیں : میں نے مطر الوراق سے سوال کیا میں نے کہا: کیا بسم الله الرحمن الرحيم اور أَعْوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ ہر رکعت میں پڑھتے اور ہر سورت کے آغاز میں پڑھتے تو انہوں نے بتایا : قتادہ نے محمد بن سرین کے حوالے سے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” یہ دو خاموشیاں ہیں جو آدمی اپنے من میں کرے گا جب وہ نماز کا آغاز کرے گا ، اور جب وہ دو رکعات کے بعد قعدہ سے اٹھے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ریحان ابوغسان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2629
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف