مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ " . باب: نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے ؟
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مَنْ أُصَدِّقُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا اسْتَفْتَحُوا قَالُوا : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ " قَبْلَ الْقِرَاءَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤ابن جریج بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات بیان کی ہے ، جسے میں سچا قرار دیتا ہوں اس نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے : یہ حضرات نماز کے آغاز میں یہ قرأت سے پہلے یہ پڑھتے تھے ” تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا اسم برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے ، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔