حدیث نمبر: 2617
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا اسْتَفْتَحْنَا الصَّلَاةَ أَنْ نَقُولَ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ " وَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُعَلِّمُنَا وَيَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے کہ جب ہم نماز کا آغاز کریں تو اس میں شروع میں یہ پڑھیں : ” تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمیں تعلیم دیتے تھے ، اور یہ بات ارشاد فرماتے تھے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات پڑھا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ابوعبیدہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے مصنف نے یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2617
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف