مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ " . باب: نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے ؟
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ : اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ تَصُدَّ عَنِّي وَجْهَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مُسْلِمًا وَأَمِتْنِي مُسْلِمًا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے : جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ یہ پڑھے : ” اے اللہ ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھ دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے اے اللہ ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ قیامت کے دن تو مجھ سے اپنا کرم روک لے اے اللہ ! مجھے میری خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا جاتا ہے اے اللہ ! تو مسلمان ہونے کے عالم میں مجھ کو زندہ رکھنا اور مسلمان ہونے کے عالم میں مجھے موت دینا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند ” ضعیف “ ہے ۔