مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ وَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْأُخْرَى . باب: ایک ہاتھ دوسرے پر رکھنا
حدیث نمبر: 2610
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : تَعْجِيلُ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرُ السُّحُورِ وَضَرْبُ الْيَدَيْنِ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى فِي الصَّلَاةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تین چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالی پسند کرتا ہے افطاری جلدی کرنا سحری تاخیر سے کرنا اور نماز کے دوران دونوں ہاتھ ایک دوسرے پر رکھنا ( یعنی دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔