مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2587
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ : قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَرِنَا كَيْفَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَامَ فَصَلَّى فَكَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ آپ ہمیں دکھائیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسی تھی ؟ وہ کھڑے ہوئے انہوں نے نماز ادا کی تو انہوں نے ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔