مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2586
وَعَنْهُ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ : وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ . ¤ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا جب آپ رکوع میں گئے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا ( تو بھی آپ نے رفع یدین کیا ) “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا “ ۔
اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔