مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2584
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَالَ : فَرَفَعَ رَأَسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَرَفَعَ كَفَّيْهِ حَتَّى حَاذَتَا أَوْ بَلَغَتَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ : رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے ، جس نے ایک دیہاتی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہتھیلیاں بلند کیں یہاں تک کہ انہیں کانوں کی لو کے برابر لے آئے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔