مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2583
وَعَنِ الذَّيَّالِ بْنِ حَرْمَلَةَ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَ الشَّجَرَةِ ؟ قَالَ : كُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ ، قَالَ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ .
قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا رَفْعَ الْيَدَيْنِ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ : الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ .
محمد محی الدین
ذیال بن حرملہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا : درخت والے دن آپ لوگ کتنے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا : ہم ایک ہزار چار سو تھے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی ہر تکبیر میں رفع یدین کیا کرتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں موجود ہے ، البتہ اس میں رفع یدین کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔