مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ النِّيَّةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ مِنَ الصَّلَاةِ . باب: نیت کا بیان ، نماز سے نکلنے ( یعنی نماز توڑنے ) کی ممانعت
حدیث نمبر: 2580
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : مَنْ هَاجَرَ يَبْتَغِي شَيْئًا فَهُوَ لَهُ قَالَ : وَهَاجَرَ رَجُلٌ لِيَتَزَوَّجَ امْرَأَةً يُقَالُ لَهَا : أُمَّ قَيْسٍ ، فَكَانَ يُسَمَّى مُهَاجِرَ أُمِّ قَيْسٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
شقیق بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص جس چیز کے حصول کے لئے ہجرت کرے گا وہ ہی اسے ملے گی انہوں نے یہ بات بیان کی ایک شخص نے ہجرت اس لئے کی تھی تاکہ ایک عورت کے ساتھ شادی کر لے جس کا نام اُمّ قیس تھا تو اس شخص کو ام قیس کے مہاجر کا نام دیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔